حریم شاہ ویڈیو

ادھوری سرجری کے باعث حریم شاہ کا چہرہ بگڑ گیا

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا،ادھوری سرجری کے باعث حریم شاہ کے چہرے کی حالت بگڑگئی۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انکے ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ انہیں لپ فلر(ہونٹوں کی سرجری) کا کافی عرصے سے شوق تھا اسی لئے وہ آج لندن میں سرجری کروانے کلینک گئی تھیں دوران سرجری جب ان کے ایک طرف کے ہونٹ کی سرجری ہوگئی تو انہیں کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے اور بینکوں کو اس حوالے سے خط بھی لکھے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کا سن کر میں پریشان ہوگئی اور سرجری ادھوری چھوڑ کر اسٹریچر سے اٹھ گئی ہونٹوں کی سرجری اس لئے ادھوری چھوڑ دی جس کے باعث حریم شاہ کے چہرے کی حالت تبدیل ہوگئی ہے۔
کہ اتنی مہنگائی ہے اور پھر اکاؤنٹس بھی منجمد ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسموکنگ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی

واضح رہے کہ حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متعلقہ حکام کو ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لئے خط لکھا تھا۔ چند دن پہلے لندن پہنچ کرغیر ملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، ویڈیو میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیرملکی کرنسی دیکھی گئی تھی۔

اس ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لیکر بیرون ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا۔بعد ازاں ایف آئی اے نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم اسی روز حریم شاہ نے اس ویڈیو کو ایک مذاق قرار دیا ۔