نسیم شاہ کرکٹر

نسیم شاہ کی تباہ کن بائولنگ، کراچی کنگز کی دوسری شکست

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کی 5 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابراعظم اور شرجیل خان نے بیٹنگ شروع کی لیکن گزشتہ میچ میں اچھی بلے بازی کرنے والے شرجیل خان صرف 10 رنز بنا کر سہیل تنویر کی وکٹ بن گئے۔ سہیل تنویر نے گلیڈی ایٹرز کو تیسرے اوور کی تیسری گیند پر ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے جو کلارک کی وکٹیں اڑادیں، جنہوں نے صرف 2 رنز بنائے تھے۔ کنگز کے ابتدائی دو بلے باز 18 رنز پر پویلین لوٹے تو ٹم لیمونبی کپتان کا ساتھ نبھانے آئے لیکن نسیم شاہ نے ان کی اننگز 3 رنز تک محدود کردی۔ نسیم شاہ نے خطرناک آل رائونڈر محمد نبی کو کھاتہ کھولنے کی اجازت بھی نہیں دی اور سرفراز کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے کیچ کرا دیا۔ کنگز کا اسکور 34 رنز پر پہنچا تو نسیم شاہ نے گریگوری کی وکٹ بھی گرادی، جنہوں نے 5 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 6 رنز بنا کر کھیلنے والے محمد طحہ کوووڈ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ محمد حسنین نے 12 ویں اوور کی پانچویں گیند پر بابراعظم کو بھی چلتا کردیا، کپتان نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔ عامر یامین نے 20 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ دیا لیکن فلکنر نے 81 کے مجموعے پر آٹ کرکے کنگز کی آٹھویں وکٹ حاصل کی۔ عماد وسیم نے آخری وکٹ میں جارحانہ موڈ اپنایا اور 26 رنز بنائے لیکن نسیم شاہ نے انہیں آئوٹ کرکے اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔ کراچی کنگز کی پوری ٹیم 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر 113 رنز آئوٹ ہوگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ نے ہدف آسانی سے حاصل کرلیا
یوںکراچی کنگز کو مسلسل دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نسیم شاہ کو شان دار بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 71 ہزار کی حد عبور