کینیڈین ہم منصب

وزیراعظم کا اسلاموفوبیا کیخلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیرمقدم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم کے اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت پر مبنی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوگوں کو غربت سے نکالنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

عمران خان نے مزید کہا کہ جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام میرے اس مطالبے کی حمایت ہے جو دہرا رہا ہوں۔

مزید دیکھیں :   رکاوٹوں،پکڑدھکڑ،خودکش حملوں کے الرٹ کے باوجودپی ٹی آئی کامینارپاکستان جلسہ