مقبوضہ کشمیر 5 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: غاصب بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیری شہید کردیئے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے, قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مزید پڑھیں:  یواے ای میں‌ طوفانی بارشیں،75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے پر 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند

فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے نائرہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ اس دوران علاقوں کے راستے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی

واضح رہے گزشتہ اتوار کو بھی ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اور ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔