فیصل جاوید

’وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام عالم اب آواز اٹھا رہی ہیں، روس کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا اسلاموفوبیا کیخلاف کینیڈین ہم منصب کےبیان کا خیرمقدم

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کا مقابلہ اب کینیڈین حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ اسلامو فوبیا ناقابل قبول ہے، ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید دیکھیں :   عمران خان انسداددہشتگردعدالت میں پیش،4اپریل تک ضمانت منظور