اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سیزن سیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سیزن 7 کا آج پانچواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت نوجوان اسپنر شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت کورونا سے صحتیاب ہونے والے وہاب ریاض کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

زلمی کا آغاز تباہ کن رہا اور اس کے دونوں اوپنرز میچ کے تیسرے ہی اوور میں 26 رنز پر پویلین روانہ ہوگئے۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ 4 کھلاڑی جو پاکستان سے کھیلتے ہیں وہ ٹیم میں شامل ہیں۔

پشاور زلمی میں کپتان وہاب ریاض، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، عثمان قادر اور پیٹ براؤن ٹیم میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

یونائیٹڈ میں شاداب خان کپتان، ایلکس ہلز، پال اسٹرلنگ، رحمان اللّٰہ گرباز، مدثر خان، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور مرچنٹ ڈی لینگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔