کاجول کورونا وائرس

اداکارہ کاجول بھی کورونا وائرس کا شکار

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔

کاجول دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرنے کے بجائے اپنی بیٹی نیسا دیوگن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قصداً کورونا کا شکار ہونے والی گلوکارہ انتقال کرگئیں

اُنہوں نے پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ اُنکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ کوئی بیماری کی وجہ سے اُنکی لال ہوئی ناک دیکھے، اسی لیے اُنہوں نے اپنی بیٹی نائسا دیوگن کی پیاری سی مسکراہٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر، کرینہ کپور، ایکتا کپور، نورا فتیحی، ارجن کپور، پریم چوپڑا، مہیش بابو، سمیت متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔