ملک میں کورونا

ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق

ملک بھر میں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 269 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 48 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 039 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 61 ہزار 77 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11.53 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 693، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 166، پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527، اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497، بلوچستان میں 34 ہزار 390، آزاد کشمیر میں 38 ہزار 115 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 651 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 160 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 821، خیبرپختونخوا 5 ہزار 998، اسلام آباد 980، گلگت بلتستان 188، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 755 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔