پشاور میں کورونا کیسز

پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح سب سے زیادہ

پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آٹھ سو سڑسٹھ نئے کورونا کیسسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2 افراد موت کے منہ میں چلے گئے،پشاور میں کورونا کا پازیٹیوٹی ریٹ 40 فیصد ہوگیا۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ، صوبہ میں میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار چھ سو سینتالیس نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں، مجموعی شرح نو فیصد سے تجاوز کر گئی.

پشاور تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ کے بعد زیادہ کیسسز رپورٹ ہونے والے 5 مزید سکول بند کر دئیے گئے ہیں، پانچ روز کے دوران بند کئے جانے والے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے زیادہ کیسسز رپورٹ ہونے پر تین سرکاری دو نجی سکول آج سے سات روز تک بند رہیں گے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ تعلیمی اداروں کو فوری بند کرکے طلبہ کو قرنطینہ کی ہدایت کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاورکے مطابق کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بند کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر

اس سے قبل بھی کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پشاور میں 4 سرکاری اسکولز بند کریئے گئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر پشاور کے 4 اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا۔ ، تمام مثبت کیسز کو کورنٹائن کیا جائے اوراسکولز دوبارہ کھلونے کے وقت 12 سال سے زائد بچے، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کے ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔