مس امریکا 2019 ہلاک

سابق مِس امریکا 29 ویں منزل سے گِر کر ہلاک

مس امریکا 2019 چیزلی کرسٹ 30 برس کی عمر میں 29 ویں منزل سے گرکر ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو صبح اطلاع ملی کہ 60 منزلہ عمارت سے ایک خاتون نے چھلانگ لگائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیزلی کرسٹ کی نعش اتوار کی صبح تقریباً 7 بجے مین ہٹن کے وسط میں واقع ویسٹ 42 ویں اسٹریٹ پر واقع اورین عمارت کے سامنے سے ملی۔ موت خودکشی تھی یا حادثہ ،اس کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کے حوالے سے جانچ پڑتال کررہی ہے لیکن اس حادثے میں کسی سازش کے ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

اہلِ خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بڑے دُکھ کے ساتھ ہم یہ بتارہے ہیں کہ چیزلی اب ہم میں نہیں رہی۔ چیزلی نے دنیا بھر میں دوسروں کو اپنی خوبصورتی اور طاقت سے متاثر کیا، وہ دوسروں کا خیال کرتی تھی، پیار کرتی تھی، ہنستی تھی اور روشن دماغ تھی۔

اہلِ خانہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چیزلی نے ہمیشہ محبت اور دوسروں کی خدمت کو ترجیح دی، چاہے وہ سماجی انصاف کے لیے لڑنے والے وکیل کے طور پر ہو ، مس یو ایس کے طور پر ہو یا پھر ایکسٹرا کی میزبان کے طور پر۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ سب سے اہم بات، ایک بیٹی، بہن، دوست، سرپرست اور ساتھی کے طور پر وہ کبھی نہیں بُھلائی جاسکیں گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

کرسٹ ایک سابق ڈویژن ون ایتھلیٹ تھیں، انہوں نے مئی 2019 میں مس یو ایس اے کا مقابلہ جیتا تھا، اور اس سال مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیا۔ جب کرسٹ کو تاج پہنایا گیا تو انہوں نے تاریخی فتح اپنے نام کی، اُس برس پہلی بار، تین سیاہ فام خواتین مس یو ایس اے، مس ٹین یو ایس اے اور مس امریکا بنی تھیں۔