پشاور میں بخار کی دوا

پشاور میں بخار کی دوا نایاب ہوگئی

جنرل سیکرٹری پاکستان ڈرگ ایسوسی ایشن قیصر زمان کا کہنا ہے کہ پشاور میں بھی بخار سے بچاؤ کی ادویات مارکیٹ میں کم پڑ گئی ہیں، بخار کی دوا جہاں مل رہی ہے وہاں قیمتوں میں 20سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بخار میں استعمال ہونے والی 10 گولیوں کی قیمت 17 سے30 روپے ہوگئی ہے جب کہ جسم کا درد دورکرنے کی گولی کی قیمت 17 سے بڑھ کر 40 روپےہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان

دوسری جانب پشاور میں شہریوں کو جان کے لالے پڑگئے ہیں انکا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز پردوائیں مہنگی مل رہی ہیں جبکہ بعض ادویات تو میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں میٹرک امتحانات شروع، 3 ہزار سے زائد امتحانی ہال قائم

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح سب سے زیادہ

خیال رہے کہ لاہور میں بھی کورونا وائرس کے زور پکڑتے ہی بخار کی گولی بھی نایاب ہو گئی تھی، لوگ میڈیکل اسٹورز سے مایوس لوٹنے لگےتھے اور جن دکانوں پر گولی موجود تھی وہاں بلیک میں فروخت کی جارہی تھی۔