ٹریفک پولیس اہلکار شہید

ہنگو: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

ضلع ہنگو کے علاقہ دوابہ میں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید کر دیئے۔

پولیس حکام کے مطابق دوابہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پر بیٹھ کر گانا گاتے ویڈیو وائرل

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اس دوران ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جو کہ واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان