یوم حجاب

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم فروری کو یوم حجاب منایا جائیگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حجاب یکم فروری منگل کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر دنیا سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ جن میں حجاب کی اہمیت، افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی جبکہ تمام بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسلمان خواتین مختلف انداز میں پردے اور اپنے آپ کو ڈھانپنے کا طریقہ اختیار کرتی ہیں ۔جن میں حجاب اور سکارف بھی ایک اہم عنصر کے طور پر شامل ہے اور مذکورہ حجاب جس کا استعمال نوجوان نسل کی لڑکیوں اور خواتین میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے مسلمان خواتین کا قابل فخر امتیاز ہے۔ یوم حجاب، حجاب کا عالمی دن اس فیصلے کے خلاف منایا جاتا ہے جب فرانس میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور ہوا۔ اس موقع پر اس عزم کا بھی اعادہ کیا جائے گا کہ حجاب اسلام کا عطا کردہ معیار عزت و عظمت، حکم خداوندی اور مسلمان خواتین کیلئے فخر اور وقار کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر