پاکستان میں کورونا 32 افراد جان

پاکستان میں کورونا سے مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 301 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 327 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 366 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 202 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.65 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 176 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 829، خیبرپختونخوا 6 ہزار 002، اسلام آباد 980، گلگت بلتستان 188، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 758 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کے دورے پر سیاست افسوسناک ہے،وزیرخارجہ

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 170، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 887، پنجاب میں 4 لاکھ 80 ہزار 421، اسلام آباد میں ایک لاکھ 28 ہزار 429، بلوچستان میں 34 ہزار 417، آزاد کشمیر میں 38 ہزار 339 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 703 ہو گئی ہے۔