کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا میں مبتلا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا میں مبتلا ہوگئے تاہم ان کی صحت بہتر ہے اور انھوں نے کار مملکت قرنطینہ میں رہتے ہوئے گھر سے انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج صبح کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے تاہم میں خود کو کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں اور اپنا کام گھر سے جاری رکھوں گا، قرنطینہ کے دوران فرائض منصبی کی ادائیگی وہ صحت کے ماہرین کی جانب سے بتائے گئے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش

جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے ویکسین کا کورس مکمل کرنے اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی اپیل بھی کی۔