ایل پی جی قیمت میں اضافہ

اوگرا نے عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 9 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھی:ماہ فروری سالِ نو کا انوکھا مہینہ

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 12 پیسے مہنگا ہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 206 روپے77 پیسے ہوگئی ہے، جنوری میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 196 روپے 67 پیسے مقرر تھی جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 439 روپے93 پیسے ہوگئی ہے، جنوری میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2320 روپے 81 پیسے کا تھا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2022ء کیلئے ہوگا۔