پٹرولیم قیمتوں میں اضافے مسترد

وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ شہباز گِل نے کہا کہ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول 11 روپے، ڈیزل 14 روپے فی لٹر بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا۔ شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی، اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت کو سارے مقدمات واپس لینے ہونگے، شیخ رشید احمد