خیبر پختونخوا میں پروفیشنل ٹیکس

خیبر پختونخوا میں پیشہ ورانہ ٹیکس کی دوبارہ وصولی پر غور

پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے منصوبہ بندی پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا کی ایمرجنسی کے باعث پروفیشنل ٹیکس 2سال وصول نہیں کیا گیا ہے لیکن جاری مالی سال کے دوران ٹیکس کے اہداف کیلئے پیشہ ورانہ ٹیکس لینے پر غور شروع کردیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق30 ہزار تک انکم پر سالانہ ایک ہزار،30ہزار سے پچاس ہزار روپے انکم پر12سو روپے سالانہ ٹیکس، ایک لاکھ تک منافع پر15سو ،2لاکھ ماہوار انکم پر2ہزار روپے ،5لاکھ روپے انکم پر 3ہزار اور5لاکھ سے زائد ماہوار منافع پر 5ہزار روپے سالانہ ٹیکس لینے کا امکان ہے اس طرح سکیل سات سے 12 تک ملازمین سے سالانہ ایک ہزار، سکیل تیرہ سے سولہ تک 12سو روپے سالانہ، گریڈ سترہ سے15سو روپے، گریڈ اٹھارہ اور انیس سے باالترتیب18سو اور2ہزار روپے جبکہ گریڈ بیس اور اس سے اوپر کے افسران پر تین ہزار روپے ماہوار ٹیکس عائد ہوگا سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے 80ہزار سالانہ، نان سپیشلسٹ ڈاکٹرزسے 30ہزار سالانہ اور ڈینٹسٹ سے15ہزار روپے سالانہ ٹیکس تنخواہوں میں وصول کر نے کی منصوبہ بندی کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے