این سی او سی

این سی او سی کا گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک گیر گھر گھر ویکسینیشن مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خصوصی مہم میں ٹیمیں عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین دیں گی کیونکہ یہ مہلک وائرس کے خلاف واحد علاج ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی ویکسی نیشن مہم کے لیے ملک بھر میں 55 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ گھر گھر مہم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور خود بھی حفاظتی ٹیکے لگوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 180 ملین افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو بوسٹر ڈوز بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن لوگوں کو بوسٹر ڈوز دی گئی تھی وہ اب وائرس سے محفوظ ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جا رہا ہے، خصوصی ویکسی نیشن مہم میں 55 ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو کہ کورونا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ویکسینیشن ہے۔ ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ 2.5 ملین افراد کو بوسٹر ڈوز مفت دی گئی ہے جو کوویڈ 19 کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

واضح رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 327 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 3 ہزار 665 مریض شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 301 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 366 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 202 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 50 لاکھ 73 ہزار 585 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔