سارہ خان پاکستان

میرے پاس ایک نہیں بلکہ دو سارہ خان ہیں

نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار، خواتین کی جانب سے آئیڈیل شوہر قرار دیئے جانے والے فلک شبیر کا کہنا ہے کہ اْن کے پاس ایک نہیں بلکہ دو سارہ خان ہیں۔ فلک شبیر اپنی اہلیہ، اداکارہ سارہ خان کو عزت دینے اور اْنہیں روزانہ پھول پیش کرنے کے سبب نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے بھی رول ماڈل بن چکے ہیں۔ فلک شبیر اپنی زندگی میں سارہ خان کے بعد بیٹی عالیانہ فلک کے آنے اور اِن دونوں کو بے پناہ محبت اور اہمیت دینے کے نتیجے میں مزید مشہور ہو گئے ہیں۔ فلک شبیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر اپلوڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

اس تصویر میں عالیانہ فلک کی حالیہ اور سارہ خان کے بچپن کی تصویر کا کولاج بنایا گیا ہے جس میں یہ ماں بیٹی ہوبہو ایک جیسی نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں فلک شبیر کا کہنا ہے کہ سارہ خان کے ساتھ سارہ خان، ماشااللّٰہ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

دوسری جانب اپنی انسٹا اسٹوری پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر کا کیپشن میں لکھنا ہے کہ میرے پاس سارہ خان اور سارہ خان کا بچپن بھی ہے۔