مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ

آسٹریلیا کا پاکستان آنا بہت ضروری ہے

سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بڑے ملکوں کو ٹیسٹ کرکٹ کو اہمیت دینی چاہیے، آسٹریلیا کا پاکستان آنا بہت ضروری ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ محمد رضوان نے بہت محنت کی ہے، مجھے اندازہ تھا کہ وہ اوپر کھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب نے کالج کی سطح پر کرکٹ شروع کی ہے، میرا بیٹا فہام الحق بھی ایسے ہی جیسے دوسرے کرکٹر ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار میچز ہو رہے ہیں جو کرکٹ کے لئے بہت اچھا ہے۔ خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف