کشمیری شہید

بھارتی جارحیت عروج پر، ایک ماہ میں 22 کشمیری شہید

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کی بربریت جاری ہے، جنوری کے مہینے میں قابض فوج نے 22 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کالے قانون کے تحت سال کے پہلے ماہ میں 45 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا اور پْرامن مظاہروں پر فائرنگ سے 17 افراد زخمی ہوئے۔ قابض فوجیوں نے ان میں سے 4 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید، نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 7 گھروں کو تباہ جبکہ ایک خاتون کو بھی اپنی درندگی کا شکار بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ