شبانہ اعظمی کورونا کی شکار

شبانہ اعظمی بھی کورونا کی شکار

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔

اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کورونا مثبت آنے کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے لکھا، "میرے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ فی الحال میں گھر سے الگ تھلگ ہوں۔ جو لوگ بھی میرے رابطے میں آئے ہیں، میں ان سب سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ اپنا کووڈ ٹیسٹ ضرور کرائیں۔”

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔