خواجہ سرا ڈاکٹر

پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب مل گئی

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب مل گئی ہے۔ انہیں ہاؤس جاب جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں فراہم کی گئی ہے۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے جب ڈاکٹر سارا گل نے ملاقات کی تو انہیں ہاؤس جاب کا آرڈر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ

ذرائع کے مطابق ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر فراہم کی گئی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی کی حکومت خواجہ سراؤں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سارا گل پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر ہیں۔