کورونا کی پانچویں لہر

کورونا کی پانچویں لہر، پاکستان میں مزید 29 اموات

ملک میں مہلک وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 6047 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61090 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6047 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

یہ بھی پڑھیں:این سی او سی کا گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.88 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9590 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 980 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29330 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کورونا کیسز میں آئے روز اضافہ کے باعث گزشتہ روز این سی او سی نے گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔