جسٹس عمرعطا بندیال

جسٹس عمرعطا بندیال نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا

جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کےعہدے کا حلف اٹھا لیا ، جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان کے 28ویں چیف جسٹس ہیں ۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلا م آباد میں منعقد کی گئی، صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس عمرعطا بندیال سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اوروفاقی وزرا شرکت ہوئے ، تقریب میں سپریم کورٹ کے موجودہ اورریٹائرڈ ججز بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 31 نانبائی پابند سلاسل

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس گلزار احمد آج ریٹائر ہو جائیں گے

جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022 سے 16 ستمبر 2023 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان سے حاصل کی جب کہ امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات کی ڈگری حاصل کی اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لینےکےبعد بیرسٹربن گئے۔1983 میں لاہور ہائی کورٹ میں بطور ایڈووکیٹ کام کا آغاز کیا اور 2004 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا جب کہ 2014 میں سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں طوفانی بارشیں ،طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب