عتیق الرحمان میرا کی والدہ

عتیق الرحمان آئے اور اپنی دلہن کو لے جائے، میرا کی والدہ

اداکارہ میرا کی والدہ نے تکذیب نکاح کی اپیل پر عدالت کا فیصلہ قبول کرلیا۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے دیا جس کے بعد اداکارہ کی والدہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی والدہ شفقت بیگم کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جو اُنہوں نے لاہور کی سیشن کورٹ کے فیصلے کے بعد جاری کیا۔اداکارہ میرا کی والدہ نے کہا کہ’عدالت نے عتیق الرحمٰن کو میرا کا شوہر قرار دے دیا ہے اور میں اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’میں عتیق الرحمٰن سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ آئیں اور اپنی دُلہنیا میرا کو رخصت کرکے لے جائیں۔‘

میرا کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ’شریعت کے قانون کے مطابق جو نان نقفا بنتا ہے، وہ عتیق الرحمٰن ادا کریں، میں عتیق الرحمٰن اور میرا کی صلح کروانے کے حق میں ہوں۔‘

خیال رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے دیا، عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی۔