فیروز خان ٹک ٹاک

اداکار فیروز خان نے بھی ٹک ٹاک پرانٹری دے دی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان بھی بالآخر مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر آگئے ہیں۔

فیروز خان جوکہ شروعات سے ہی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے خلاف ہیں ،انہوں نے ٹک ٹاک کو ’کینسر‘ قرار دیا تھا اور وہ ہمیشہ اس ایپ کو نوجوان نسل کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے نظر آئے ہیں، اب اُنہوں نے خود بھی اس ایپ پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنا لیا ہےانہوں نے ابھی تک صرف ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کو اب تک 2 لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔ ویڈیو میں انکو مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فیروز خان اپنی نیکی سے ضرورت مند اور غربت سے تنگ افراد کے چہروں پر مُسکراہٹ بِکھیرتے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری کی تصدیق کردی

دوسری جانب صرف ایک دن میں فیروز خان کو ٹک ٹاک پر 88 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ اداکار نے اپنے اکاؤنٹ سے ابھی تک کسی کو فالو نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ