عمران خان کل چین روانہ

عمران خان کل سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان کل 3 روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے، وزیراعظم ونٹراولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی اور بین الاقوامی امورسمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات کی جائے گی، کئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری

وزیراعظم کی چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک سمیت مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعظم کا دورہ، پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اختتام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:لوگوں کو غربت سے نکالنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم بیجنگ میں وزیراعظم چین کے ممتاز کاروباری رہنماؤں اور چین کے سرکردہ تھنک ٹینکس، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، وزیر اعظم سربراہی کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ چین کا اہم مقصد چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاعی تقریب میں شرکت کرنا اور چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے، کیوںکہ بعض ممالک نے ان اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہے۔