کورونا ٹیسٹ کٹ

کورونا ٹیسٹ کٹ کی میڈیکل اسٹورز پر فروخت کی اجازت

میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر اب کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہو گی اور شہری گھر پر ہی خود کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی عوام کو دستیابی سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کے لیے اوور دی کاؤنٹر کٹ فروخت کی اجازت دے دی۔ ڈریپ کی اجازت کے بعد اب شہری گھر پر ہی اپنا کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر فروخت کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کی پانچویں لہر، پاکستان میں مزید 29 اموات

میڈیکل ڈیوائس بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب آپ کورونا کا گھر پر رہ کر ٹیسٹ کرتے ہیں تو اس سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی میں مدد مل سکتی ہے۔ اس لیے کورونا سیلف ٹیسٹ کٹس کی مارکیٹ میں فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر فروخت کی اجازت دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی معاون وزیر دفاع کا دورہ پاکستان، آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

واضح رہے اس سے قبل مارکیٹ میں سیلف کورونا ٹیسٹ کٹس موجود تو تھیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کی فروخت کی اجازت نہیں تھی۔