ولیم سیراج

’ولیم سیراج کے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے‘

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت تمام اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر محمد علی سیف ولیم سیراج کی تعزیت کے لئے سینٹ جونز چرچ پہنچے جہاں انہوں نے بشپ ہمفرے سرفراز پیٹر سے ملاقات کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر یہاں آیا ہوں۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل: سیلاب کے باعث پاک افغان شاہراہ بند ،پانی گھروں میں داخل

انہوں نے اقلیتی برادری کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ولیم سیراج کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، مسیحی برادری کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ پاکستان میں فتنہ، فساد پھیلانے والے اسلام، انسانیت اور ملک دشمن ہیں، چند عناصر دین کو یرغمال بنا کر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب، پانی گھروں میں داخل

خیال رہے اتوار کو پشاور کے تھانہ گلبہار کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ولیم سراج کی کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے وہ موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔