چیف جسٹس پاکستان

وکلاالتوا مانگنے سے گریز کریں،چیف جسٹس پاکستان

نو منتخب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے لہذا وکلا تیاری کر کے عدالت آئیں اور التوا مانگنے سے گریز کریں۔

چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطابندیال کو وکلاء نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں آپ کو بطور چیف جسٹس ویلکم کرتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکلا سے کہا کہ بہت شکریہ،آپ جیسے وکلاء کا ساتھ خوشی کا باعث ہے، ججز اور وکلاء ایک خاندان ہے، خوش قسمتی ہے ہماری بار بڑی زبردست ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی تجارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا،2ارب ڈالرکے معاہدے متوقع

چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلاء تیاری کرکے آئیں، التواء سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھی:جسٹس عمرعطا بندیال نے بطورچیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا

اس موقع پر وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میں تو آپ کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کروں گا،تاکہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہو سکے۔ وکیل نعیم بخاری کی بات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قہقہہ لگایا۔

مزید پڑھیں:  5آئی پی پیز نے معاہدے ختم کرنے کی دستاویزات پر ساءن کر لیں

واضح رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف آج اٹھایا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تھی۔

حلف برداری کی تقریب میں آرمی چیف سمیت ملک کی اعلیی ترین عسکری قیادت بھی موجود تھی۔