مہنگائی بڑا مسئلہ قرار

”مہنگائی ”ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار

84 فیصد پاکستانیوں نے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کو قرار دے دیا۔ پلس کنسلٹنٹ کے تازہ ترین سروے میں شہریوں نے اپنی رائے دی جس کے مطابق 80 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ بے روزگاری ملک کا بڑا مسئلہ ہے ،37 فیصد عوام کی نظر میں کرپشن ملک کا اہم مسئلہ ہے۔سروے کے مطابق 65 فیصد پاکستانی ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت جب کہ 29 فیصد سابقہ حکومتوں کو سمجھتے ہیں۔ 63 فیصد پاکستانیوں کی نظر میں حکومت لوٹی گئی ملکی دولت واپس لانے میں بھی ناکام رہی تاہم ساتھ ہی عوام اپوزیشن کے دعوؤں سے بھی غیر مطمئن دکھائی دی۔سروے کے مطابق 51 فیصد نے ملکی معیشت بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے حوالی کرنے کے اپوزیشن کے الزام کو غلط قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا