پی ٹی آئی ٹکٹ

پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کرنے کیلئے فارمولہ طے کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو حلقوں میں جانے کی ہدایت کردی جبکہ عوام کے ساتھ رابطہ مہم میں تیزی لانے کی تلقین بھی کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو عوام کے سامنے مہنگائی کی وجوہات رکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے متحرک کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان کی سربراہی میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ تمام ارکان اپنے اپنے حلقوں کو زیادہ وقت دیں اسی طرح عوام کے ساتھ رابطہ مہم میں تیزی لائی جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر دراصل بین الاقوامی مہنگائی کے باعث ہے جلد ہی اس پر قابو پا لیاجائیگا۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں‌بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ بند ، اعلامیہ جاری

ذرائع کے مطابق ملاقات میں واضح ہدایات دی گئیں کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صرف اور صرف متحرک کارکنوں کو ہی ٹکٹ جاری کیاجائیگا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا اور ہنگو میں شدید بارش سے دو خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی

پرویز خٹک کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو مقامی ایم پی ایز اور ایم این ایز امیدواروں کے نام تجویز کرینگے اور کمیٹی ان میں سکروٹنی کرنے کے بعد حتمی منظوری کیلئے نام وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کریگی۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔