پشاورمیں رہزنوں

پشاورمیں رہزنوں کا راج، دن دیہاڑے تاجر سمیت 4 افراد لٹ گئے

پشاور میں رہزنی کی 4 مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے گئے، پولیس اہلکاروں کے روپ میں رہزنوں نے گڑ تاجر کو بھی لوٹ لیا جبکہ ہسپتال آنے والے بھی رہزنوں کے نشانے پر رہے.

واقعات کے مطابق یونیورسٹی ٹائون کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر نوسربازو ں نے علاج کیلئے آنے والے حکیم خان ولد زربادشاہ سکنہ باڑہ کو ایک لاکھ 72 ہزار روپے سے محروم کردیا۔

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار

ادھر عظیم خان ولد زیارت خان سکنہ افغانستان نے تھانہ گلبہار پولیس کو بتایا کہ و ہ علاج کیلئے آیا تھا جہاں سے واپسی پروہ حاجی کیمپ اڈہ جارہاتھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار رہزنوں نے روکا اور اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر اس سے موبائل فون سیٹ چھین لیا۔

ظریف خان سکنہ تنگی گزشتہ روز گڑ فروخت کرکے گڑ منڈی سے نکلا تو دلہ زاک روڈ پر موٹرکار میں سوار 3 افراد نے اسے روکا اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے اس کی جیب سے 50ہزار روپے، موبائل فون اور شناختی کارڈ نکال لیا اور بعد ازاں فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

اسی طرح تھانہ متنی کی حدود پاسنی میں رہزنوں نے اختر زمان ولد مصری خان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اورنقدی چھین کرفرار ہو گئے ۔پولیس نے رپورٹس درج کرلیں۔