2007180 image 1562357093 2

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے طورخم بارڈر کھول دیا گیا

لنڈی کوتل: افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے لیے طورخم سرحد کھول دیا گیالنڈی کوتل.ضلعی انتطامیہ کے مطابق آب تک 40 پاکستانی طورخم سرحد کراس کرکے پاکستان میں داخل ہوگئے.بارڈر کراس کرنے والوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا.تمام افراد کو 14 دنوں تک قرنطینہ سنٹرز میں رکھا جائیگا.افغانستان میں پاکستانی قونصلیٹ سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی جائے گی.پاکستانی قونصلیٹ بارڈر حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں. قونصلیٹ میں نام نہ درج کرنے والوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی.کورونا وائرس کے باعث افغانستان میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کا دورہ معاشی استحکام کا آغاز ثابت ہوگا، شہباز شریف