غیر قانونی تعمیرات

پشاور: پلازوں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار، عمارتیں سیل کرنے کا فیصلہ:

پلازوں میں سرکاری منظورشدہ نقشوں کے برعکس غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں اور پلازہ پارکنگ کو دیگر سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) خالد محمود نے آپریشن کی ہدایت کر دی، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور نے باچا خان چوک، دلہ زاک روڈ، فردوس سبزی منڈی، ہشتنگری پھاٹک، خوشحال بازار، کبوتر چوک، رنگ روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق، علاقہ مجسٹریٹ عظمیٰ مکرم، ٹان میونسپل آفیسر ٹان ون سید وقاص علی شاہ، اے ٹی او آر محمد ایاز درانی اور دیگر افسر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بی آر ٹی میں مسافروں کو لوٹنے والی خاتون ملزمہ گرفتار

یہ بھی پڑھیں:پشاور: اسلامیہ کالج میں فائرنگ، ایک طالب علم زخمی

ڈپٹی کمشنر پشاور نے بازاروں میں تجاوزات، رش، صفائی کی صورتحال، غیر قانوی چنگ چی سٹینڈز اور سوزوکی اڈوں کا جائزہ لیا، انہوں نے تجاوزات کیخلاف فوری آپریشن شروع کرنے، صفائی کی حالت بہتر بنانے اور سڑکوں کے درمیان گرین بیلٹ و پودے لگانے کی ہدایت کی، انہوں نے ہدایت کی کہ پشاور میں پلازوں میں سرکاری طور پر منظور شدہ پارکنگ کو دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پلازہ میں سرکاری منظور شدہ نقشوں کے برعکس دیگر تعمیرات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور پلازوں کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے پلازوں کو سیل کیا جائے گا۔