2076020 torkhambordercrossingpoint 1570643193 1

طورخم بارڈر پر افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی پر سیکورٹی انتظامیہ نے استقبال کیا

خیبر :طورخم بارڈر پر افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستان کے ٹرانسپورٹرز طورخم بارڈر پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام نے اور سیکورٹی فورسز اور مقامی پولیس نے ان کا استقبال کیا. زرائع کے مطابق افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستان کے ٹرانسپورٹرز طورخم بارڈر کے راستے پہنچنے کے بعد ان کے پاسپورٹ کاروائی مکمل ہونے کے بعد تمام ٹرانسپورٹرز کو لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج کے قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جائے گا، جہاں پر ان کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائے گیے. ٹیسٹ کے رزلٹ آنے کے بعد تمام افراد قرنطینہ سنٹر میں رہائش پذیر ہوگی. جس کے لئے حکومت کی طرف سے دو ٹائم کا کھانا اور ناشتہ بھی دیا جائے گااور ان کو تمام سہولیات فراہم کی جائے گی.

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ