پینٹاگون میں مرغی کی اچانک آمد

پینٹاگون میں مرغی کی اچانک آمد نے ہلچل مچا دی

پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی کی آمد نے ہلچل مچا دی۔ مرغی کو پکڑ کے جانوروں کے تحفظ کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔

دنیا کے سب سے زیادہ سخت سیکورٹی والے علاقوں میں شامل امریکی محکمہ دفاع کے دفاتر یعنی پینٹاگون کی سیکورٹی ایک مرغی نے توڑ دی۔ پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی نظرآئی تو ہلچل مچ گئی۔ بے فکری سے ہائی سیکورٹی زون میں گھومتی مرغی کو پکڑنے کے لئے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار

یہ بھی پڑھیں:ناسا نے عالمی خلائی اسٹیشن کو 2031 میں گرانے کا اعلان کردیا

کافی کوششوں کے بعد مرغی کو پکڑ کر جانوروں کے تحفظ کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔ یہ پتا نہیں چل سکا کہ مرغی پینٹاگون کے دفاتر کے علاقے میں کیسے اورکہاں سے آئی۔ حکام نے یہ بھی نہیں بتایا کہ مرغی کو پینٹاگون کے کون سے حصے سے پکڑا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا