نواز شریف

نواز شریف کا بھی صحت کارڈ بن گیا

حکومت نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا ۔

محکمۂ صحت کی جانب سے اس حوالے سے نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا گیا ہے کہ آپ صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کرا سکتے ہیں میاں نواز شریف بطور سربراہِ خاندان مزید ایک فرد کا علاج کرانے کے مجاز ہیں۔ علاج میں 10 لاکھ روپے سے زائد رقم کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی اس کا انتظام بھی کرے گی۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ