جہیز مانگنے

جہیز مانگنے والوں سے سماجی بائیکاٹ کا فیصلہ

اپر چترال کے لاسپور گاؤں میں قائدین کا جرگہ ہوا جس میں جہیز مانگنے والوں سے سماجی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرگے میں کہا گیا کہ جہیز اور غیرضروری اخراجات کی وجہ سے لڑکیوں کی رخصتی نہیں ہو پاتیں ضلعی انتظامیہ جرگے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تعاون کرے ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

یہ بھی پڑھیں:چترال ، کشمیری نسل کے مارخور کا بھی کامیاب شکار

جرگے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی میں دلہن کے گھروالوں سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جائے گا دعوت میں کھانوں پر کم سے کم خرچہ کیا جائے گا ،شادی بیاہ پر فضول خرچی سے گریز کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار

قائدین کی جانب سے جرگہ میں غیرضروری رواج ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔