پشاور زلمی اینتھم

پشاور زلمی کا دوسرا اینتھم ریلیز کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے لیے پشاور زلمی کا دوسرا اینتھم "ہر قدم ہے زلمی”ریلیز کردیا گیا ہے۔

اینتھم میں معروف اداکارہ اور زلمی ایمبیسیڈر ہانیہ عامر اور علی رحمان خان نے شاندار پرفارمنس دکھائی ہے جب کہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کھلاڑی بھی اینتھم میں ایکشن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ”آیا زلمی” ریلیز

معروف سنگر فرحان سعید اور فورٹی ٹیوڈ بینڈ کا جوش و خروش سے بھرپور گانا مداحوں میں مقبول ہورہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم ’آیا زلمی‘ کے نام سے جاری کیا گیا جس میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔اینتھم کو معروف پشتو سنگر زر سنگا، سنی خان، درانی، زارا مدنی، طیب رحمان اور زوہا زبیری نے گایا۔