Directorate of Sports, Khyber Pakhtunkhwa

محکمہ کھیل نے 60 ملازمین کو فارغ کردیا

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر سے 60ملازمین کو فارغ کردیا, ملازمین میں خاکروب، چوکیدار اور مالی سمیت مختلف کھیلوں کے کوچز بھی شامل ہیں ۔

محکمہ کھیل ذرائع کے مطابق صوبے میں اس وقت ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے عملہ کی تعداد اڑھائی سو سے زائد ہے ان ملازمین میں مالی، چوکیدار، خاکروب، دفتری،معاون اور کوچز شامل ہیں جن میں 60ملازمین کو محکمہ کھیل نے خزانہ پر بوجھ قرار دے کر فارغ کردیا ہے ڈائریکٹر جنرل کھیل خیبر پختونخوا خالد خان نے 60ملازمین کو فارغ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے مشرق کو بتایا کہ مذکورہ ملازمین خزانے پر بوجھ تھے ان میں بیشتر ایسے ملازمین تھے جو تنخواہ تو محکمہ کھیل سے وصول کررہے تھے تاہم وہ ڈیوٹی نہیں کرتے تھے سکروٹنی کا عمل ہونے کے بعد انہیں فارغ کیا گیا ہے اسی طرح ایسے ملازمین کو بھی فارغ کیا گیا ہے جو ہنگامی طور پر بھرتی تو کئے گئے تاہم اس آسامی پر محکمہ کے اپنے ملازمین موجود تھے جس کے باعث ایک آسامی پر صوبائی حکومت دو افراد کی تنخواہ ادا کررہی تھی ان ملازمین کو بھی فارغ کر کے محکمہ کے اپنے ملازمین کو فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے خالد خان نے واضح کیا کہ رواں ماہ مزید ملازمین کی جانچ بھی کی جارہی ہے اور اسے مکمل ہونے کے بعد مزید اضافی ملازمین کو فارغ کردیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کا تمام جامعات بند کرنے کی دھمکی