xpm imran virus.jpg.pagespeed.ic .FaxCesp2m4

بیرون ملک پاکستانیوں کو ہم بھلا نہیں سکتے وہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں- وزیراعظم عمران خان

ڈیسک رپورٹ : وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام، اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے اور کام کرنے والے لاتعداد پاکستانیوں کی کرونا کے باعث اموات کی اطلاع پر میں بےحد رنجیدہ ہوں۔ بہت سے تو وباء کیخلاف عالمی جنگ کے دوران اگلے مورچوں پر لڑتے لڑتے موت کی آغوش میں چلے گئے۔ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

میں رب کریم سےکرونا میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جلد شفایابی کیلئےدعاگوہوں۔ آپ سب ہماری دعاؤں کاحصہ ہیں۔ ہم آپ کوکبھی فراموش نہیں کرسکتےکہ ارضِ پاک سےکہیں دورآپ ہمارےفخر کاسامان اور اپنی ترسیلات و عطیات سے پاکستان کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرنے والا ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں وزیراعظم کا ٹو یٹ

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے سے قبل تحریک انصاف رہنماؤں وکارکنان کی پکڑ دھکڑ