جسٹس گلزار احمد

جسٹس (ر) گلزار احمد کی فول پروف سیکیورٹی برقرار رکھنے کی منظوری

وفاقی وزارتِ داخلہ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی فول پروف سیکیورٹی برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔ا نہیں وہی سیکیورٹی حاصل ہوگی جو ریٹائرمنٹ سے پہلے حاصل تھی۔

سابق چیف جسٹس کو سکیورٹی کی فراہمی کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کے خط کے بعد وزارت داخلہ نے سابق چیف جسٹس کی فول پروف سکیورٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت12ستمبر تک ملتوی

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس گلزار احمد آج ریٹائر ہو جائیں گے

سابق چیف جسٹس کی سکیورٹی کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کومراسلہ لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جسٹس (ر) گلزار نے دہشتگردی اور ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے انہیں رینجرز فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں:  ہم نے سیاست قربان کر کے ملکی معیشت بچائی ہے، وزیراعظم

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) گلزار سے سکیورٹی واپس نہیں لی جارہی لہٰذا چیف جسٹس کا عہدہ رکھتے وقت انہیں جو سکیورٹی ملی تھی وہ برقرار رہے گی۔