ماسک پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

سعودی عرب ،اب ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس بات کا اعادہ کیاہے کہ ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ میڈیکل یا کپڑے کے ماسک کا استعمال نہ کرنا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھانپنا کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

اس خلاف ورزی پر پہلی بار 1,000 ریال فی فرد جرمانہ ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ ماسک نہ پہننے کی دوسری خلاف ورزی پر جرمانہ کی حد ایک لاکھ ریال کر دی جائے گی۔وزارت داخلہ نے زور دیا کہ اپنی صحت اور دوسروں کی حفاظت کے لیے، انفیکشن کو روکنے اور وبا کے پھیلا کو محدود کرنے کے لیے مسلسل ماسک پہنا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو