امریکی شہری کے ایک سال میں 52 نئے عالمی ریکارڈ

امریکی شہری کے ایک سال میں 52 نئے عالمی ریکارڈ

امریکی مہم جو، مصنف، کھلاڑی اور فنکار ڈیوڈ رش نے ایک برس میں 52 نئے ریکارڈ قائم کر کے خود دنیا کو اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھی حیران کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آنکھوں پر پٹی باندھ کر 100 میٹر دوڑتے ہوئے تین گیندوں کو گھمانا، آنکھوں پر پٹی باندھ کر 100 میٹر کا تیز ترین سفر، ایک منٹ میں منہ سے مارش میلو پکڑنے کا ریکارڈ، ایک منٹ میں کارک بورڈ پر سب سے زیادہ پنیں دبانے کا ریکارڈ، سر پر سب سے زیادہ ٹوائلٹ پیپر رول متوازن کرنا، سب سے کم وقت میں دس غبارے پھاڑنا، ٹھوڑی پر سائیکل اور سر پر برقی آری بیلنس کرنے کا کارنامہ ، ایک منٹ میں گیند گھماتے دوران منہ سے انگور تھامنے کا ریکارڈ اور دیگر بہت سے ریکارڈ ان کے نام ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 42 فلسطینی شہید

وہ دنیا کے سب سے تیز رفتار جگلر یعنی گیندوں کو گھمانے کے عالمی شہرت یافتہ ماہر بھی ہیں۔ اس لحاظ سے وہ دنیا میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے سب سے بڑے اور مشہور کھلاڑی بھی ہیں۔ اس طرح ایک سال میں 52 اور 2015 سے اب تک وہ 150 ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے 2021 کے لاک ڈائون والے ماحول میں ہر ہفتے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور اس طرح ہر ہفتے انہوں نے ایک ناممکن امر کو ممکن کر دکھایا ہے۔ اس کے علاوہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہتے ہیں ۔ وہ نوجوانوں سے کہتے ہیں کہ ریاضی سے نہ گھبرائیں بلکہ اس میں کمال حاصل کریں، کیونکہ زندگی میں کوئی بھی شے پانا کچھ مشکل نہیں۔2021 کی چار جنوری کو ڈیوڈ نے پہلا ریکارڈ قائم کیا اور اس کے بعد ہر ہفتے دلچسپ ریکارڈ بناتے رہے اور اپنے سی وی میں اس کا اضافہ کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا