بیت المقدس

یہودیوں کیلئے بیت المقدس میں ڈیڑھ ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلہ الفرنسیہ (فرانسیسی ٹیلے )اور عبرانی یونیورسٹی کے درمیان واقع زمین پر 1500 سیٹلمنٹ یونٹس بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کی منظوری القدس میں قابض میونسپلٹی کی تنظیم اور تعمیراتی کمیٹی نے دی جب کہ تعمیرات 150 دونم رقبے پر ہوں گی جس پر قابض میونسپلٹی کا دعوی ہے کہ وہ سرکاری زمین ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ،اب ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد

تعمیر میں 1500سیٹلمنٹ یونٹس شامل ہیں۔ یہودی طلبا کے لیے رہائش کے لیے 500 کمروں پر مشتمل ایک ہاسٹل 200 فول پروف کمرے تیار کیے جائیں گے۔ تعمیرات میں ایک عمارت ایسی بھی شامل ہے عوامی خدمت کے استعمال کے علاوہ طویل مدتی مدت کے لیے کرائے پر لینے کے لیے کئی رہائشی ٹاورز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ

اس سال کے آغاز سے یہ فرانسیسی ٹیلے پر ارائیلی آبادکاری کا پانچواں منصوبہ ہے۔اس سے قبل 150 سے زائد دونم ابتدائی منصوبے کے اندر عبرانی یونیورسٹی میں تعمیر شدہ علاقے کو توسیع دینے کے منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔