کراچی-ڈکیتی

کراچی: 46 لاکھ روپے کی ڈکیتی ميں ملوث سابق رينجرز اہلکار گرفتار

کراچی پولیس نے 46 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ميں ملوث رينجرز کے سابق اہلکار فضل رحيم عرف قاری فضل کو گرفتار کرليا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پولیس نے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ سابق رینجرز اہلکار ملزم فضل رحيم عرف قاری فضل کے ديگر ساتھيوں کو پہلے ہی گرفتار کيا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس3بار ملتوی ہونے کے بعد کل طلب

یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں نے اسلام آباد میں چینی باشندوں کو لوٹ لیا

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر لڑائی، کئی صحافی زخمی

پوليس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے 2 نائن ایم ایم پستول اور لوٹی ہوئی کچھ رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

واضح رہے کہ سابق رینجرز اہلکار نے اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ کراچی صدر موبائل مارکيٹ ميں 46 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔