پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں آج پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں آج پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

اس دن کے موقع پر آج پاکستان میں عام تعطیل ہے۔ 1992ء میں پاکستان کی وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کو سرکاری سطح پر منانے کا آغاز کیا گیا تھا، اور تب سے یہ دن ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔

اس دن کے موقع پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندی کی تحریک میں مارے جانے والے کشمیریوں کی یاد میں ہر سال ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہے جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرحد پار کے کشمیریوں سے اتحاد اور یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک انسانی زنجیر بھی بنائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عالم گیر پروپیگنڈہ بری طرح بے نقاب

آج اس دن کے موقع پر جہاں ایک طرف دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری باشندے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی مختلف تقریبات میں حصہ لے کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں پر ایسے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد سوشل میڈیا کے ذریعے یہ پیغام بھی دے رہی ہے کہ وہ بھارتی حکمرانی کے خلاف بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

آج یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

کوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی سب سے بڑی زنجیر بھی آج بنائی جائے گی جبکہ مرکزی تقریب منگلا پل میرپور میں ہوگی۔ عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں بھی خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔